شہباز شریف فنکاریوں اورڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ، محمودالرشید

شہباز شریف فنکاریوں اورڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ، محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے شریف برادران کے لودھراں میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی۔ شہباز شریف سرائیکی بولیں یا چینی، پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں اور نہ ہی قوم ان جعلی حکمرانوں کے بہکاوے میں دوبارہ آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ہیں،شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، وزیراعلیٰ بولتے وقت یاد رکھا کریں وہ کرپٹ ترین شخص کے بھائی ہیں۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ قبل ازیں ملاقات میں قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا اور پنجاب سے سینیٹ کی سیٹ جیتے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈرسبطین خان، ڈاکٹر مراد راس بھی ہمراہ تھے۔ میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق دیگر جماعتوں سے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر سربراہ تحریک انصاف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -