سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے بھی اہم مقدمات کی سماعت ہو گی، سپریم کورٹ کی جانب سے پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے جاری کاز لسٹ کے مطابق طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر کو ہو گی ،طلال چوہدری نے گزشتہ سماعت پر عدالت سے وکیل کرنے کیلے مہلت مانگی تھی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت بدھ کو ہو گی، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالت کی معاونت کریں گے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، کاز لسٹ کے مطابق جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمن و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ مارگلہ پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق از خود نوٹس اورمیڈیا کمیشن رپورٹ کی سماعت منگل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جبکہ پولیس ملازمین کی آوٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہو گی اورچیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، کا ز لسٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی پیر کو ہوگی اور جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -