نواز شریف آج شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

نواز شریف آج شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج اتوار کے روز شیخوپورہ آئیں گے یہاں پر وہ 2بجے دوپہر کمپنی باغ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے مسلم لیگ ن کے رہنماں کی طرف سے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے گھروں اور بازاروں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں اور کمپنی باغ کی دونوں گراونڈوں کو ملا کر جلسہ گاہ کو کشادہ کیا گیا ہے ڈی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پر جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنماں کا کہنا ہے کہ اس جلسہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ آخر -