حافظ آباد،پارٹی قیادت سے اختلافات،لیگی ممبران اسمبلی فیاض اعوان،اسعدارآئیں کی صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں عدم شرکت

حافظ آباد،پارٹی قیادت سے اختلافات،لیگی ممبران اسمبلی فیاض ...

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خان عباسی کی حافظ آباد میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دو مقامی ممبران اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان اور چوہدری اسعد اﷲارائیں نے شرکت نہ کی۔روزنامہ پاکستان کے رابطہ کرنے پر ملک فیاض احمد اعوان نے بتایا کہ انکے پارٹی کی مقامی قیادت سے اختلافات چلے آرہے ہیں جو بلدیاتی انتخابات سے شروع ہوئے تھے ۔ اگر چہ یہ اختلافات معمولی تھے لیکن حل نہ ہونے کی وجہ سے بڑھتے چلے جارہے ہیں ۔ وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں آئے تھے لیکن پارٹی کی مقامی قیادت نے انہیں کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔حالانکہ انکی اب بھی ن لیگ سے ہی وابستگی ہے۔ دوسری جانب چوہدری اسعد اﷲارائیں کا کہنا تھا چونکہ اس تقریب میں ملک فیاض احمد اعوان نہیں گئے ۔اس لئے وہ بھی نہیں گئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...