شریف فیملی عدلیہ مخالف بیان بازی سے باز نہ آئی تو لانگ مارچ کی کال دیں گے: صدر لاہور ہائیکورٹ بار

شریف فیملی عدلیہ مخالف بیان بازی سے باز نہ آئی تو لانگ مارچ کی کال دیں گے: صدر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ذوالفقار علی اوردیگر عہدیداروں نے عدلیہ سے متعلق سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے عدلیہ سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وکلاء سپریم کورٹ کے وقار اور عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے ،اس سلسلے میں وکلاء کی مشاورت سے لانگ مارچ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جارہا ہے ۔ان وکلاء راہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے مسلسل عدالت عظمیٰ اور ججز صاحبان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھر پور انداز میں مذمت کرتی ہے اور ان کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ عدلیہ اور سپریم کورٹ کے خلاف مہم جوئی سے باز آ جائیں بصورت دیگر پاکستان بھر کی وکلاء تنظیمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے لانگ مارچ کی کال دیں گی ۔

مزید : صفحہ آخر