بلاول بھٹو کی ریکس ٹلرسن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی ریکس ٹلرسن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سیکریٹری آف دی سٹیٹ ریکس ٹلر سن سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری نے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کی جس میں انہو ں نے باہمی د لچسپی، پاک امریکہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لود ھر ا ں میں پارٹی امیدوار کی شرمناک شکست پر نوٹس لے لیا۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بلاول کے نوٹس پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر نے لودھراں شکست کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو رپورٹ تیار کرکے پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی ۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی بیگ کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ضمانت بھی ضبط ہوگئی جس سے پیپلزپارٹی کا گراف بہت نیچے گیا ہے۔پی پی قیادت آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب پر فوکس کئے ہوئے ہے اور انہیں امید ہے پیپلزپارٹی جنوب پنجاب میں 10 سے 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی تاہم لودھراں الیکشن میں پی پی امیدوار کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ایک کمیٹی بنارہے ہیں جو رپورٹ تیار کرکے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو وطن واپسی پر پیش کرے گی۔

بلاول بھٹو

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وزیر اعظم اداروں کی نجکاری کی کوششوں سے باز رہیں، اگر نجکاری ہوئی تو احتجاج کا سامنا کرنے کو تیار ہوجائیں۔وزیر نجکاری دانیال عزیر کی جانب سے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی ممکنہ نجکاری سے متعلق بیان پراپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا نجکاری رو کنے کیلئے پارلیمنٹ میں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے، پاکستان اسٹیل کو تقریبا آپریشنل ڈیتھ تک پہنچا دیا گیا ہے، نواز شریف کا خاندان اسٹیل کے کاروبار سے منسلک ہے، وہ قومی ادارے کو بیچنے کی سازش کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹری پارٹی اس معاملے کو اسمبلیوں اور دیگر فورمز پر اٹھائے، عوام خصوصا ٹریڈ یونینز(ن)لیگ حکومت کیخلاف ہمارا ساتھ دیں، یہ لوگ ایک ہاتھ سے قومی اثاثے بیچ جبکہ دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں۔ نواز شریف قومی ادارے دوستوں کو بیچنا چاہتے ہیں، پرائیوٹائیزیشن کے نام پر پرسنلائیزیشن کو بند کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر