پاکستان کویٹررفنانسنگ لسٹ میں شامل کرنے کی قرار داد پیش کرینگے: امریکہ

پاکستان کویٹررفنانسنگ لسٹ میں شامل کرنے کی قرار داد پیش کرینگے: امریکہ

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ قوانین میں سختی اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر موثر حکمت عملی کی وجہ سے امریکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کو عالمی دہشت گردی کی فنانسنگ فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کرے گا۔ پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حمایت حاصل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اگلے ہفتے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جائیگی جس میں پاکستان کو عالمی دہشت گردی کی فنانسنگ کی فہرست میں شامل کیا جائیگا۔کیا امریکہ نے قرارداد ایف اے ٹی ایف میں داخل کردی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ اس امر کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتیں کیونکہ ایف اے ٹی ایف کے امور انتہائی نجی نوعیت کے ہوتے ہیں لیکن یہ واضح کروں کہ عالمی ممالک پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔ بنیادی طور پر عالمی کمیونٹی کو حکومت پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سمیت دیگر مذموم سرگرمیوں سے متعلق غیر موثر اقدامات پر طویل عرصے سے سخت تحفظات ہیں۔

مریکہ

مزید : صفحہ آخر


loading...