سازشی عناصر نواز شریف کو سیاست سے نکال سکتے ہیں نہ پارٹی میں پھوٹ ڈلوا سکتے ہیں: مسلم لیگ(ن)

سازشی عناصر نواز شریف کو سیاست سے نکال سکتے ہیں نہ پارٹی میں پھوٹ ڈلوا سکتے ...

لاہور،شیخوپورہ(نیوزایجنسیاں )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سازشی عناصر نوازشریف کو نہ تو سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں نہ (ن)لیگ میں پھوٹ ڈلوا سکتے ہیں، نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں ان کو سیاست سے دور کرنے کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام پیدا کرنا اور ملک جاری تیز فتار ترقی کو سبو تاژ کرنا ہے، نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت اور ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ،جس کا واضح ثبوت مسلم لیگ (ن) کے تا ریخی جلسے اور چکوال کے بعد لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں شاندار کا میابی ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر انصاف کا دوہرا معیار کسی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، نواز شریف کو بے توقیر کرنا دراصل 20کروڑ پاکستانی عوام کے محبوب لیڈر اور ووٹ کے تقدس ،عوامی امنگوں کی توہین کرنے کے مترادف ہے۔ وہ ہفتہ کو این اے 132کے نواحی علاقہ جلال پور میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا فیصلہ 2018 ء کے الیکشن میں ہو جائیگا تاہم سر قلم کرنے اور ٹانگیں کھینچنے سے سیاست دانوں کا نہیں ملک کا نقصان ہے ،تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو یہ ملک اور جمہوریت کیلئے اچھا ہے ۔ہفتہ کے روز جاتی امراء میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ججوں کے معاملے پر کافی گفتگو ہو چکی ہے اب میڈیا کو ان باتوں کا خود جائزہ لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی ایک سپریم ادارہ ہے اگر عدالتوں کا احترام لازم ہے تو پھر پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے باہمی احترام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا باہمی احترام میں بہتری آنی چاہئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 1990ء سے سیاست سے آؤٹ کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن یہ کوششیں اب ناکام ہو چکی ہیں نواز شریف ایک توقع رکھنے والے انسان ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی جھوٹ سازش یا تہمت سیاستدانوں کو سیاست سے آؤٹ نہیں کر سکتی لودھراں کے ضمنی الیکشن کا عوامی فیصلہ آپ کے سامنے ہے۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا، امپائر کی انگلی کا انتظار کرنیوالے مخالفین کے نصیب میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں،اب فیصلے امپائرکی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ،محمد نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی،وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن )کامیابی حاصل کریگی ،زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کیلئے مثال بنے گی،امید ہے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مجرموں کو اتنی جلد سزا ملے گی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن ،مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی۔رہنماء مسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے یہ بات ہفتہ کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ (آج) کا مسلم لیگ (ن )کا جلسہ شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی جگہ کو تین گنا بڑھایا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے منصب کو عزت اور توقیر دی،ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن کیااور مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی عہدے کے محتاج نہیں نواز شریف ایک نظرئیے کا نام ہے لودھراں میں پی ٹی آئی کی عبرت ناک شکست عوام کا نوازشریف سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے نواز شریف کا بیانیہ مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے دنیا کی کو ئی طاقت انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی پی ٹی آئی کا لو دھراں کی عوام نے ضمنی الیکشن میں جنازہ نکال دیا ہے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت منہ چھپاتے پھررہی ہے ۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ آخر


loading...