افغانستان، 2امریکی ڈرون حملے، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 80دہشتگرد ہلاک

افغانستان، 2امریکی ڈرون حملے، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 80دہشتگرد ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں امریکہ نے دو ڈرون حملے کر کے چار دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔نجی چینل’’دنیا نیوز‘‘کے مطابق امریکی ڈرون حملے افغانستان کے پکتیااورڈانڈی مرغا میں کئے گئے،قبل ازیں افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 5 داعش جنگجو سمیت 75 سے زائد جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ صوبہ ارزگان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ستر سے زائد طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں طالبان کے بارہ ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔دریں اثناء صوبہ ننگرہار کے ضلع دیح بالا میں بھی سکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا حملے میں پانچ داعش جنگجو ہلاک اور پندرہ زخمی ہو ئے ۔

مزید : صفحہ آخر