گوجرانوالہ: بھائی کی خودکشی کا صدمہ، 2بھائی بھی چل بسے، 3جنازے اٹھنے پر کہرام

گوجرانوالہ: بھائی کی خودکشی کا صدمہ، 2بھائی بھی چل بسے، 3جنازے اٹھنے پر کہرام

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں خودکشی کرنے والے نوجوان کے مرنے کی خبر سنکر اسکے 2بھائی بھی صدمے سے چل بسے 3حقیقی بھائیوں کے ایک ساتھ جنازے اُٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا خواتین پر غشی کے دورے جبکہ اس افسوسناک واقع سے شہر کی فضاء بھی انتہائی سو گوار رہی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شہباز کالونی کا رہائشی 32سالہ رنگ ساز زاہد ولد محمد عالم اپنی ہمشیرہ کے گھر الیاس کالونی گیا جہاں اُسے نے چائے پینے کے بعد مکان کے بلائی منزل پر واقعہ کمرے میں جا کر اپنی کن پٹی پر پسٹل سے فائر کرکے خود کشی کر لی جوان بھائی کی اچانک موت کی اطلاع ملنے پر اسکے حقیقی بھائی 28سالہ حافظ صدام اور 30سالہ عباس جسکے 5بچے ہیں صدمہ پہچنے پر باری باری جاں بحق ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ زاہد اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد کافی عرصہ سے ڈپریشن کا شکار اور پریشانی کے عالم میں رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی وہ اسی حالت میں اپنی ہمشیرہ کے گھر گیا اور خود کو کمرے میں بند کر کے گولی مار لی اتتے بڑے افسوسناک واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد اُنکے گھر کے باہر جمع ہو گئی جبکہ بیک وقت تین نوجوان حقیقی بھائیوں کی موت نے شہر کی فضاء انتہائی سو گوار بنا دیا تھا اور متوفیان کے ورثاء غشی کے دورے پڑ رہے تھے اور گزشتہ دوپہر تینوں متوفیاں کو شہباز کالونی قبرستان میں ایک ساتھ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر علاقہ ڈی ایس پی سرکل چوہدری عبدالحمید ورک نے بتایا کہ اُنہوں نے قانونی ضابطہ کے تحت خود کشی کرنے پر زاہد کے خلاف ضابطہ 174کی کاروائی کی ہے جبکہ متوفیاں کے ورثاء نے بھی اس واقعہ پر مزید کوئی کاروائی کروانے سے انکار کیا ہے تاہم پولیس تمام خفیہ و ظاہرہ پہلوؤں پر اپنی تفتیش ضرور کر ے گی ۔

مزید : صفحہ آخر