حافظ آباد، ریڑھ کی ہڈی سے متاثرہ خواتین کا وزیراعظم کے خطاب کے بعد احتجاجی مظاہرہ

حافظ آباد، ریڑھ کی ہڈی سے متاثرہ خواتین کا وزیراعظم کے خطاب کے بعد احتجاجی ...

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان +ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں جہیز کا چکمہ دیکر ریڈھ کی ہڈی سے پانی نکالے جانے والے گروہ کی چیرہ دستیوں اور ظلم کے خلاف متاثرہ خواتین کی کثیر تعداد نے یہاں وزیر اعظم شاہد خان عباسی کے خطاب کے ختم ہوتے ہی مقامی میرج ہال کے بعد ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران خواتین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ریڈھ کی ہڈی سے پانی اور مادہ نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم ندیم کے اثاثہ جات کی تحقیق کروائی جائے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے اور اس گروہ نے کئی خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کو برباد کردیا ہے لیکن ابھی تک انہیں انصاف نہیں ملا۔ متاثرہ خواتین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی ملزم ندیم کو کیفرکردار پہنچاکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ خواتین کے احتجاج کی وجہ سے حافظ آباد ، گوجرانوالہ روڈ پر ٹریفک رکی رہی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں بھی لگی رہیں جبکہ پولیس کے ملازمین متاثرہ خواتین کی منت سماجت کرکے انہیں سڑک سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے لیکن متاثرہ خواتین انکے آگے بھی ہاتھ جوڑتی رہیں اور انصاف کی فراہمی کے لئے دہائی دیتی رہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...