شہباز شریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی، نواز شریف

شہباز شریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی، نواز شریف

لودھراں(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف نے منعقدہ ورکرز کنونشن کے دوران اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی عوامی خدمت کے جذبے اور فلاح عامہ کے لئے انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں نے 1985ء سے عوام کی خدمت کے جذبے اور فلاح کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے اسی طرح شہباز شریف اس سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی کے منصوبے اپنی نگرانی میں ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے ہیں۔ ماضی میں جو منصوبے کئی کئی سال نہیں لگتے تھے۔ شہباز شریف نے بجلی کے منصوبے 20 ماہ کی ریکارڈ مدت میں لگائے ہیں۔ شہباز شریف کی محنت کی بدولت کئی منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوگئے ہیں۔ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی شہباز شریف کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول