وزیر اعظم کے دورہ حافظ آباد کی جھلکیاں

وزیر اعظم کے دورہ حافظ آباد کی جھلکیاں

حافظ آباد( حامد تسکین حجازی +نجیب الرحمن چوہدری سے ) وزیر اعظم شاہد خان عباسی بزریعہ ہیلی کاپٹرپہنچے تو ہیلی پیڈ پر وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، انکے والد افضل حسین تارڑ، ایم۔این۔اے میاں شاہد بھٹی، کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن محمد آصف اور ڈپٹی کمشنر صالحہ نے انکا استقبال کیا۔

۰ ہال میں داخلہ کے لئے سیکورٹی کی سخت انتظامات تھے اور چار واک تھرو گیٹ نصب تھے

۰ شرکاء اور صحافیوں کے ہال میں موبائل فونز، کیمرے اور بیگ لیجانے کی پابندی تھی

۰ موبائل فون لیکر آنے والے شرکاء سے ہال کے باہر موجود سپیشل برانچ کے اہلکاران موبائل فونزجمع کرتے رہے

۰ شرکاء تقریب کو وزیر اعظم کی موجودگی میں قومی صحت پروگرام کی دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی

۰ وزیر اعظم نے حافظ آباد میں زرعی ترقی کی تعریف کی

۰ وزیر اعظم کی جانب سے تقریب میں ضلع کے چودہ مردوخواتین میں صحت کارڈ تقسیم کئے گئے۔

۰ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دو مقامی ایم۔پی۔ایز ملک فیاض اعوان اور اسعد اﷲارائیں نے تقریب میں شرکت نہ کی

۰ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ہال کے ایک کمرہ میں چائے پلائی گئی

۰ سخت سیکورٹی کی وجہ سے وزیراعظم سے کسی کو ملنے نہ دیا گیا

۰ وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لئے حافظ آباد کے علاوہ گجرات، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین سے پولیس ملازمین کو بلایا گیا تھا

۰ وزیر اعظم تین بجکر دو منٹ پر ہیلی کاپٹر پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے

۰ وزیر اعظم کے پروگرام کے ختم ہونے پر میرج ہال کے باہر ریڈہ کی ہڈی سے پانی نکالے جانے والے کیس کی متاثرہ خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا

جھلکیاں

مزید : صفحہ اول


loading...