پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا مقدمہ بھی زینب قتل کیس کی طرز پر چلایا جائے ، تحریک انصاف

پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا مقدمہ بھی زینب قتل کیس کی طرز پر چلایا جائے ، ...
پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا مقدمہ بھی زینب قتل کیس کی طرز پر چلایا جائے ، تحریک انصاف

  

 لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا مقدمہ بھی زنیب قتل کیس کی طرز پرچلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے زنیب قتل کیس جس انداز اور تیزی سے مقدمہ نمٹایاگیا اس پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں امید ہے جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانیوالے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا،پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔ ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا زینب قتل کیس میں قائم کی جانیوالی روایت برقرار رہنی چاہیے اور باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے، جسٹس ثاقب نثار کا بحیثیت چیف جسٹس اس مقدمے میں کردار قابل تحسین ہے۔زینب قتل کیس کے فیصلے سے معاشرے میں بچوں کیخلاف تشدد اور جرم کے رجحانات پر کاری ضرب لگے گی اس فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بچوں کیخلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے قابل ہونگی، تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید : صفحہ اول