مشرق ، مغرب دونوں محاذوں پر لڑرہے ہیں ، دشمن کو ہماری ترقی قبول نہیں ، خواجہ آصف

مشرق ، مغرب دونوں محاذوں پر لڑرہے ہیں ، دشمن کو ہماری ترقی قبول نہیں ، خواجہ ...
مشرق ، مغرب دونوں محاذوں پر لڑرہے ہیں ، دشمن کو ہماری ترقی قبول نہیں ، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نواز شریف نے تمام رکاوٹیں عبور کر لی ہیں ، عوام کی عدالت15جولائی کو اپنا فیصلہ دے گی ۔ 20کروڑ عوام نو از شریف کے حق میں فیصلہ کریں گے ہم مشرق اور مغرب دو محازوں ہر دشمن سے لڑ رہے ہیں دشمن کو ہماری ترقی قبول نہیں ۔ عوام نے اپنا ووٹ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دیا وہ اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ نواز شریف نے کراچی سے پشاور تک امن کا سفر طے کیا ہے ، شاہدخاقان عباسی نواز شریف کا ہی منتخب کردہ وزیر اعظم ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل کریم پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمد اکرام، توحید اختر چوہدری، خرم شہباز خان، محمود الحسن بابر خان ودیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ 5سالوں میں سیالکوٹ شہر کے درینہ مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی ، 2013کے الیکشن میں جہاں جاتے جرنیٹر ساتھ لے کر جاتے تھے ۔ اب لورڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے ، ٹویٹر پر دریوں کی ٹویٹ کی گئی جو تکبر کی علامت تھی اللہ تعالیٰ نے تکبر کوخاک میں ملا دیا ، جب ہم نے اقتدار سنبھالاکراچی دنیا کے خطرناک شہروں میں چھٹے نمبر پر تھا جو اب56ویں نمبر پر آ چکا ہے وہاں اب بھی دہشت گردی ہے مگر پاک افواج نے اس پر قابو پاء لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو فتح سے ہمکنار کیا اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اس دوران طوطا فعال نکالنے والوں، امپائروں ، دھرنے والوں نے اور نجومیوں نے حکومت کو غیر مستحکم کر نے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تاہم انہیں کو ئی کامیابی حاصل نہ ہوئی ۔ مخالفین 5سالوں سے مجھے بھی نکالنے کے لئے کوششیں کرتے رہے مگر ناکام ہوئے ۔ 1985سے لے کر آج تک آپکی دعاؤں سے کامیاب ہوا کل میں نہ ہوں گا لیکن آپ کا ووٹ نوز شریف کے نظریہ کا ہو گا ۔ میں نے پانچ مرتبہ الیکشن لڑا میرے پوسٹر پر نواز شریف کے علاوہ کسی اور کی تصویر ہو ئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -