نقیب اللہ کیس،راؤ انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

نقیب اللہ کیس،راؤ انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ
نقیب اللہ کیس،راؤ انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

  

کراچی(این این آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسرراؤانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔راؤ انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسروں واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔راؤانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

راؤ ابواز

مزید : صفحہ اول