ڈار،سعدیہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

ڈار،سعدیہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت
ڈار،سعدیہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈاراوروزیراعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔فاضل ٹربیونل نے اس سلسلے میں تمام انتخابی عذرداریاں نمٹاتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کردیاجس کے تحت اسحاق ڈار،سعدیہ عباسی ،حافظ عبدالکریم اورنزہت صادق کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیئے تھے جن کے خلاف انہوں نے اپیلیں دائر کی تھیں جو منظور کرلی گئیں جبکہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف کی راہنما عندلیب عباس نے چیلنج کیا تھا ۔ٹربیونل نے عندلیب عباس کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان خاتون راہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متلق ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا۔ٹربیونل کے روبرواسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تمام تفصیلات فراہم کیں جبکہ اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے،انہوں نے استدعا کی تھی کہ ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالکریم کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی قانونی جواز کے بغیر ریٹرننگ افسر کو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا،ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے لہذاریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ پیش کیا جس پر ٹربیونل نے دونوں امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔وزیر اعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سعدیہ عباسی ، نزہت صادق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے،بیرون ملک سفر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،دونوں امیدواروں نے غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ فراہم نہیں کیا، انہوں نے استدعا کی کہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم کیا جائے ،ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ ٹربیونل میں پیش کیا اور کہا کہ دونوں امیدواروں کی جانچ پڑتال قانون کے مطابق کی گئی اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے جس پر ٹربیونل نے وزیر اعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی،مسلم لیگ (ن)کی دوسری امیدوار نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ۔
سینیٹ الیکشن

مزید :

صفحہ اول -