نواز شریف کیخلاف اداروں نے کچھ نہیں کیا ، حدیبیہ کیس چیلنج کریں گے ، عمران خانٍ

نواز شریف کیخلاف اداروں نے کچھ نہیں کیا ، حدیبیہ کیس چیلنج کریں گے ، عمران ...

 اسلام آباد(آن لائن،صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف پارلیمنٹ،سپیکراورنیب نے کچھ نہیں کیا،حدیبیہ کیس کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ہم انتخابی مہم میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ پی ٹی آئی کی ممبر شپ مہم میں جس نے محنت نہ کی انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے۔ ن لیگ نے دھاندلی کے اتنے طریقے نکال لیے عوام کو پتہ نہیں چلتا۔ ان خیالات کا اظہارعمران خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹیم ہمیشہ ہارنے کے بعد کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے ۔ جس طرح کرکٹ میں میچ ہارنے کے بعد کارکردگی کا جائزہ لیتے تھے ۔ اسی طرح اب بھی جائزہ لے رہے ہیں، لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی تین وجوہات تھیں، جہانگیر ترین کا اپنے حلقے میں نہ جانا، اپنے حریف کو کمزور سمجھنا اور مسلم لیگ(ن ) کی طرح گھر گھر جا کر انتخابی مہم نہ کرنا شامل ہے ۔پبلک آتی نہیں اور ن لیگ کو اتنے ووٹ پڑجاتے ہیں۔وزیراعظم خاقان عباسی کو پتا ہے کہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں ۔ سب کو پتا ہے نوازشریف کے پاس چوری کا پیسہ ہے ۔ تمام وزراء خود کرپشن میں ملوث ہیں ۔ ہم انتخابی مہم میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے ۔ نوازشریف کے نعرے اور وعدے سب جھوٹے ہیں ۔ دریں اثنا عمران خان نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں۔ان سے حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں پلوں کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔اجلاس میں چیئرمین کے علاوہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، عامر کیانی، عاطف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے۔شفقت محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے ،پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ ن لیگ سے ہے، پیپلز پارٹی کا پنجاب سے وجود ختم ہو چکا ہے۔علاوہ ازیں عمران خان نے کرپشن کے کیسز میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنیکا حکم دیدیا ہے۔ اس مقصد کیلئے چوہدری محمد سرور اور میاں محمود الرشید پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کردی گی ہے جس نے اسحاق ڈا ر و سمیت (ن) لیگ کے تمام سینیٹ امیدواروں کی کرپشن سے متعلق تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول