مسلم لیگ ن کا مشاوری اجلاس ، سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلے

مسلم لیگ ن کا مشاوری اجلاس ، سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سپیکر قومی اسمبلی سر د ار ایاز صادق ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر دخلہ احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ، مشا ورتی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،سینٹ الیکشن اور الیکشن 2018ء سمیت سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صا حبز ا دی، قومی اداروں کے حوالے سے روئیے پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین اسمبلی کے حوا لے سے ان کے تحفظات سے سابق وزیراعظم کوآگاہ کیا ،اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو اپنے خطابات میں قومی اداروں کے حوالے سے کھلی بات کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔
ن لیگ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -