بلوچستان پولیس کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی ، عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان پولیس کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی ، عبدالقدوس بزنجو
بلوچستان پولیس کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی ، عبدالقدوس بزنجو

  


کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کے لئے پولیس کو بااختیار بناتے ہوئے ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کریں گے، بلوچستان پولیس کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کئی چیلنجز درپیش ہیں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور فورسز پر حملے لمحہ فکریہ ہیں تاہم باعث اطمینان امر یہ ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز جوانمردی سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں اور جانوں کا نزرانہ پیش کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سرفراز خان بگٹی، طاہر محمود خان،میر عامر خان رند، شیخ جعفر خان مندوخیل، میر عاصم کرد گیلو ، حاجی محمد اکبر آسکانی، مشیر میر ضیاء لانگو، میر شہزاد صالح بھوتانی، میر اعجاز سنجرانی، میر حمل کلمتی، انجینئر زمرک خان، اورنگ زیب حق،معظم جاہ انصاری، اسد فاروق سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حسب ضرورت اسلحہ گاڑیاں ضروری سازوسامان فراہم کیا جائے گا اور بلوچستان پولیس کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا صوبے میں قیام امن کی جدوجہد میں پولیس کو ریاست کی طاقت اور اللہ کی نصرت حاصل ہے ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...