طالبان کے خلاف آپریشن کا مخالف آج اسکا کریڈٹ لے رہا ہے، چانڈیو
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف آپریشن کا مخالف آج اس کا کریڈٹ لے رہا ہے۔ (ن) لیگ وفاقی جماعت نہیں مفادات کیلئے علاقائی سیاست کررہی ہے کرپشن کی دولت سے بنائے گئے محل میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ نواز شریف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا جھوٹ پر نااہل ہونے والے نواز شریف نے آج پھر جھوٹ بولا طالبان کے خلاف آپریشن کے نواز شریف مخالف تھے اور آج وہ آپریشن کا کریڈٹ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اس ملک میں جمہوریت کو بچایا مسلم لیگ (ن) وفاقی جماعت نہیں (ن) لیگ وفاق کی سیست نہیں کررہی بلکہ اپنے مفادات کیلئے علاقائی سیاست کررہی ہے نوا زشریف نے کرپشن کی دولت سے جو محل بنایا تھا اس میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔