سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آج شائع کریگا

سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آج شائع کریگا

اسلا م آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آج اتوار کو شائع کرے گا۔امیدوار پیر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اور فاٹا کی نشستوں پر سینیٹ کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست منگل کو شائع ہوگی۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اگلے ماہ کی تین تاریخ کو ہوگی

سینیٹ انتخابات

مزید : صفحہ اول