سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ؟ایسی کوئی صورتحال نہیں،احمد محمود

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ؟ایسی کوئی صورتحال نہیں،احمد محمود

صادق آباد ( نامہ نگار )پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ2018ء کے الیکشن میں عوام نے اگر اپنے ووٹ کا صحیح طریقے سے استعمال نہ کیاتو پھر مزید انہیں پانچ سال تک اذیتیں برداشت کرنا پڑیں گی ، پیپلزپارٹی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نہ صرف پنجاب اور وفاق میں حکومت بنا کر سرائیکی صوبہ کے قیام سمیت جنوبی پنجاب کی عوام کو تعلیم ‘صحت ‘ووکیشنل (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

انسٹیٹیوٹ کالجز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے گی ،وہ ملاقات کرنیوالے چےئرمین یونین کونسل فتہ کٹہ چوہدری شہزاد عادل باجوہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے مزیدکہاکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ایسی کوئی بھی صورتحال نہیں ہے پیپلزپارٹی جمہوری اور آئین کی پاسداری کرنیوالی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جمہوریت کے مضبوط استحکام کیلئے جو رول ادا کیا ہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں کیا‘انھوں نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پاکستان کے چاروں صوبوں میں تنظیم سازی اور ممبر شپ کا سلسلہ جاری کیاجاچکا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ مخدوم سید احمد محمود آج 18فروری اتوار کو اپنے آبائی علاقہ جمالدین والی پہنچیں گے اور قیام کے دوران پارٹی عہدیداران سے ملاقاتیں کرینگے اور شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...