محکمہ ڈاک کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے،امیر زمان

محکمہ ڈاک کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے،امیر زمان

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ ڈاک کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے۔محکمہ ڈاک کی حیثیت ملکی سطح پر سروسز مہیا کرنے کیلئے ایک ریڑھ کی ہڈی کی ہے۔دور افتادہ علاقوں میں اور سخت ترین موسموں کی صعوبتیں برداشت کرکے ڈاک خانے کا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

عملہ عظیم خدمت سرانجام دے رہا ہے جوکہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پوسٹل سروسز سید امیر زمان بخاری نے ملتا جی پی او میں ڈیلیوری سٹاف ملتان ریجن کو موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب سے کیا۔اس تقریب میں وفاقی وزیر امیر زمان بخاری کے علاقہ پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب زینت حسین بنگش،ریجنل ڈائریکٹر لائف انشورنس مرزا عبدالغفور،رائے سیف اللہ چیف پوسٹ،ماسٹر ملتان جی پی او احمد نواز خان اکاؤنٹس آفیسر ملتان سرکل،میڈیم آمنہ ساجد،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ موجود تھے۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ محکمہ ڈاک عوام کو ڈاک کی ڈیلیوری فوری یقینی بنانے کیلئے نئی سروسز کا اجراء کررہا ہے۔پرائیویٹ کورئیر کمپنیاں اپنے دائرہ اختیار سے باہر غیرقانونی کام کررہی ہیں۔محکمہ ڈاک عدم توجہی کا شکار رہا ہے۔لیکن موجودہ حکومت اسکو مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔محکمہ ڈاک کی آمدن کا اسی فیصد حصہ تنخواہ اور پنشن کی مد میں خرچ ہوجاتا ہے۔صرف بیس فیصد انکم سے اسی محکہ کی ترقی کے پراجیکٹس پر عملدرآمد یقینی نہ ہے۔وزیراعظم پاکستان کو منسٹری کی طرف سے سمری ارسال کردی گئی ہے کہ دیگر محکموں کی طرح پوسٹ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا بوجھ حکومت پاکستان برداشت کرے۔تقریب کے اختتام پر وزیر پوسٹل سروسز،پوسٹ ماسٹر جنرل،چیف پوسٹ ماسٹر نے ملتان سرکل کے تیس پوسٹمین سٹاف کو موٹر سائیکل حوالہ کئے۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر حسین شاکر،ملک محمد عارف،ظہور خان،عبدالرؤف خان سینئر پوسٹ ماسٹر،محمد اسحاق بلوچ منیجر ایکسپریس پوسٹ،نواز ناز ویلفیئر آفیسر،شاہد یوسف اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ،راؤ شہزاد احمد،چوہدری مجیب الرحمن،مطیع اللہ،محمد وسیم اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ودیگر سٹاف نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر