کم حاضری،ہدف سے کم سہولیات فراہم کرنے پر ملتان کے18سکول سربراہان سے وضاحت طلب

کم حاضری،ہدف سے کم سہولیات فراہم کرنے پر ملتان کے18سکول سربراہان سے وضاحت طلب

ملتان (جنرل رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز نے اساتذہ ،طلبہ کی کم حاضری اور ٹارگٹ سے کم سہولیات فراہم کرنے پرملتان کے 18(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سکولز سربراہان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔اساتذہ کی کم حاضری والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنگالہ میں 17اساتذہ میں سے 15اساتذہ موجود تھے۔گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اکرم آباد کی اساتذہ حاضری 87.50فیصد رہی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیر شاہ ملتان کی اساتذہ حاضری 85.71فیصد رہی،گورنمنٹ ہائی سکول جلال پور کھا کھی کی اساتذہ حاضری 85 فیصد رہی ہے،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اراضی غلام حسین کی حاضری 80فیصد،گورنمنٹ پرائمری سکول رمضان والا کی 80فیصد،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اوکاں والا کی75فیصد،گورنمنٹ پرائمری سکول چوکیداران کی 75فیصد ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ایم سی قدیر آباد کی 75فیصد،گرلز پرائمری سکول دال والہکی 75فیصد،گورنمنٹ پرائمری سکول چک جلال پور کی اساتذہ حاضری 66.67فیصد،گرلز پرائمری سکول طارق آباد بسم اللہ کالونی کی اساتذہ حاضری 60فیصد جبکہ گرلز پرائمری سکول نیل کوٹ کی اساتذہ حاضری 50فیصد رہی۔یہ اقدام مانیٹرنگ سیل کے چھاپوں کی رپورٹ پر کیا جا رہے ۔ ٹا رگٹ سے کم سہولیات کے حامل سکولوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول بھانہ بگڑیں اور گورنمنٹ پرائمری سکول چک جلال پور شامل ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...