ادویہ کی سپلائی میں تاخیر پر نشتر انتظامیہ کی جانب سے متعدد فارماسوئیٹکل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال انتظامیہ نے ادویات کی سپلائی میں تاخیر پر متعدد فارما سوٹیکل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
جس میں انہیں فوری طور پر ادویات سپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بصورت دیگر بلیکک لسٹ کردیا جائے گا۔ان فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ادویات سپلائی کے ٹینڈر حاصل کئے۔مگر مقررہ مدت میں سپلائی نہیں دی۔واضع رہے کہ نشتر ہسپتال میں اس وقت ادویات کی شدید قلت ہے اور لوکل پرچیز ادویات کی خریداری کرکے کمی پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔