پاکستان کے حالات خراب کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسیاں سرگرم ہیں،اعجاز الحق

پاکستان کے حالات خراب کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسیاں سرگرم ہیں،اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لیے تمام دفاعی ادارے ہر لمحہ چوکس ہیں۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کی پوری دنیا معترف ہے۔پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں دشمن ملک بھارت کا ہاتھ ہے۔پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے دشمن ملک بھارت کی خفیہ ایجنسیاں سر گرم ہیں۔ ملکی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کا از سرے نو جائزہ لے ۔ملک دشمن عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے سازشوں کے جال بُن رہے ہیں،ان سازشوں کو ناکام بنا کر ملک کا دفاع مضبوط بنایا جائے ۔ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کنٹرول لائین پر سیز فائر کی بار بار خلاف ورزی سے بھارتی جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔سکول وین کو نشانہ بنانا بذدلانہ کاروائی ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے سر براہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے محمد اعجاز الحق نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹ بہاولپور کے جنرل سیکٹری سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔