لودھراں کے عوام کو شریف برادران کے جھوٹے وعدے نہیں بھولے،جہانگیر ترین

لودھراں کے عوام کو شریف برادران کے جھوٹے وعدے نہیں بھولے،جہانگیر ترین

لودھراں (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ لودھراں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شوباز شریفو!لودھرں کی ترقی و خوشحالی کے لئے میں نے جو کچھ کیاہے اور کررہاہوں وہ یہاں کے عوام اچھی طرح (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جانتے ہیں۔تم جتنا مرضی جھوٹ بولو، لودھراں کے غیور عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ عوام جانتے ہیں کہ تم ایک جعل ساز اور فراڈ ہو اور میرے خلاف تمہارے الزامات کی حیثیت جھوٹے قطری خط سے زیادہ نہیں۔جہانگیر خان ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے نواز شریف اور شہباز شریف کو پنجاب میں لودھراں دکھائی دینے لگاہے اور حالت تو یہ ہوگئی ہے کہ دونوں بھائیوں نے اب سرائیکی بھی بولنا شروع کردی ہے ۔جہانگیر خان ترین نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرو،صرف جنرل الیکشن تک انتظار کرو، انشاء اللہ اہالیان لودھراں تمہاری اور تمہارے حواریوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے۔ جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ دونوں لیگیوں نے 2015میں لودھراں کے لوگوں سے بے شمار جھوٹے وعدے کیے۔نوازشریف اور شوباز شریف ماضی کے تمام جھوٹے وعدے بھلاکر اچانک سے لودھراں کی عوام کو اپنی نئی "محبت"کا یقین دلانے میں مصروف ہیں جو کہ جھوٹی محبت ہے۔شوبازشریف ،عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کیسے تم نے ان سے اڑھائی ارب روپے کے ترقیاتی پیکج اور انڈرپاس،فلائی اوور اور ان گنت دیگر منصوبوں کے وعدے کرکے بھلائے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...