جماعۃ الدعوۃ پر پابندیاں بہانہ،اصل نشانہ ایٹمی پروگرام ہے،جمشید دستی

جماعۃ الدعوۃ پر پابندیاں بہانہ،اصل نشانہ ایٹمی پروگرام ہے،جمشید دستی

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)صدارتی آرڈیننس کے تحت جماعت الدعوہ اور اس کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی اور اثاثہ جات کو سرکاری تحویل میں لینے پر مختلف سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ پر پابندی صرف بہانہ جبکہ دشمنانِ پاکستان کا اصل نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔امریکہ، بھارت اور اسرائیل سمیت تمام دشمن قوتیں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

حکومت کے اس اقدام سے کبھی خوش نہیں ہوں گی بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کی توقع رکھتے ہیں۔ وہ اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مزید دباؤ ڈالیں گے جبکہ آرڈیننس کی شکل میں حکومت نے اپنے ہاتھ کاٹ کر خود کو مفلوج اور اپاہج کر لیا ہے۔ اسی ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ، ممبر پارلیمنٹ جمشید احمد خان دستی اور متحدہ علماء4 مشائخ امن کمیٹی و سول سوسائٹی کے رہنماوؤں مولانا عبدالمعبود آزاد، رانا محمد افضل، قاری عبدالغنی ثاقب، سید غضنفر عباس نقوی، سید گلزار عباس نقوی، ملک محمد افضل چشتی، عابد حسین خان دستی نے کہا کہ انسانی فلاح و بہبود کے کام کرنے، نظریہ پاکستان کو عام کرنے اور دشمنوں کی پاکستان و اسلام مخالف سازشوں کو بے نقاب کرنے پر محب وطن لوگوں اور اداروں پر پابندی لگا کر اہلِ اقتدار نے اپنی بیمار ذہنیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...