موضع شہادت کندلہ جناح آبادی میں ڈیڑھ کروڑ لاگت سے سوئی گیس فراہم

موضع شہادت کندلہ جناح آبادی میں ڈیڑھ کروڑ لاگت سے سوئی گیس فراہم

عبدالحکیم(اسپیشل رپورٹر)موضع شہادت کندلہ جناح آبادی میں سوئی گیس مہیا کردی گئی،منصوبے پرڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئی ہے، تفصیل کے مطابق ایم این اے محمد خان ڈاہا اورایم پی اے چودھری فضل الرحمن نے خصوصی گرانٹ سے عبدالحکیم کے نواحی علاقہ موضع شہادت کندلہ جناح آبادی میں سوئی گیس کا افتتاح کردیا ہے منصوبہ ہٰذا پر ڈیڑھ کروڑوں روپے لاگت آئی ہے اس قدرتی سہولت سے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

14سو گھر وں میں موجود8ہزار نفوس فائدہ اٹھائیں گے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے الیکشن کے دوران کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں عبدالحکیم کی تاریخ میں اتنے بڑے ترقیاتی منصوبے کبھی نہیں دیئے گئے تھے عوام امید رکھیں ماہ اپریل کے دوران مزید خوشخبریاں سننے کو ملیں گی ۔افتتاح کے موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف شیخ،وائس چیئرمین محمد اقبال چودھری،حاجی محمد اشرف بٹ،محمد اقبال سہو کونسلر،ملک محمد شبیر،محمد فاروق بھٹی،علاقہ نمبردار محمد نواز کندلہ،چیئرمین عشر وزکواۃ عبدالحکیم سید عتیق مہتاب،عبدالرؤف عاقب ودیگر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...