حکمران اداروں کو اونے پونے بیچ کر نااہلی چھپانا چاہتے ہیں،میاں مقصود احمد

حکمران اداروں کو اونے پونے بیچ کر نااہلی چھپانا چاہتے ہیں،میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاکستان سٹیل مل کو30سال لیز پر دینے اور پی آئی اے کے49فیصدشیئرزکی فروخت کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔حکمران شروع دن سے قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کرکے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں۔ان اداروں سے ہزاروں مزدوروں کاروزگار وابستہ ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
جیسے حکومت مزدور طبقات کامعاشی قتل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکی ہے۔غرہزاروں ملازمین کامعاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال بنایا ہے۔معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں مگر بدقسمتی سے حکمران ان سے استفادہ کرنے کی بجائے قومی اثاثوں کوغیر ملکی کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے۔حکومتی کارکردگی سے مایوس عوام اب ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات موجودہ برسراقتدار لوگوں کے لیے مکافات عمل ثابت ہوں گے۔مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک وقوم کو مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی،لوڈشیڈنگ،کرپشن اور دیگر مسائل میں اضافے کے سواکچھ نہیں دیا۔