شریف برادران کے دورۂ لودھراں نے وسیب کو مایوس کیا،ظہور دھریجہ

شریف برادران کے دورۂ لودھراں نے وسیب کو مایوس کیا،ظہور دھریجہ

ملتان(سٹی رپورٹر)نواز شریف اور شہباز شریف کے دورہ لودھراں نے وسیب کے لوگوں کو مایوس کیا ۔ جب تک وسیب کے لوگوں کو اپنا صوبہ نہیں ملتا ، وسیب کے مسئلے حل نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن کے ونر عبدالرحمن کانجو کو شہباز شریف کی طرف سے یہ کہنا کہ آپ لاہور آئیں ‘ جو مانگیں میں دوں گا ، وسیب کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

لوگوں کی توہین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگوں کو خیرات نہیں اپنا حق اور وسائل سے پورا حصہ چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ضمنی الیکشن میں میاں برادران نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ‘ اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ لودھراں پھاٹک حادثہ کے متاثرین کو بھُلا دیا گیا اور فلائی اوور بھی نہیں بن سکا ۔ دریں اثناء ظہور دھریجہ نے لوک ورثہ اسلام آباد میں ماں بولی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے وہئے کہاکہ قوموں کی زندگی میں ماں بولیوں کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ سرائیکی ‘ پنجابی ‘ بلوچی ‘ ہندکو ‘ پوٹھوہاری اور پشتو کو وہی حق دیا جائے جو اردو اور سندھی کو پاکستان میں حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دیا جائے اور ابتدائی تعلیم ماں بولی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح 21 فروری کو پورے وسیب میں ماں بولی کا دن پورے جوش وخروش سے منایا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر