فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امن کیلئے خطرۂ نہیں ہے،ابو معاذ عمران

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امن کیلئے خطرۂ نہیں ہے،ابو معاذ عمران

بہاولپور(بیورورپورٹ) جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف فیصلے امریکی و بھارتی دباؤ پر کیے جارہے ہیں،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امن کیلئے خطرہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا نام ہے، حکمران فلاح انسانیت کے خلاف کارروائیاں کرکے ملک دشمنوں کو مطمئن کر رہے ہیں ، ان فیصلوں کے خلاف عدالتی دروازہ (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کھٹکھٹائیں گے ، جماعۃالدعوۃ اور ایف آئی ایف کے خلاف اقدامات سے بھی امریکہ و بھارت مطمئن نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد محمدی احمد پور شرقیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ انڈیا نے کشمیر کی قراردادوں پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا۔حکمران اپنے فیصلے خود کریں اور ملکی وقار مجروح نہ کریں،حکومت کو کوئی حق نہیں کہ بیرونی قوتوں کے کہنے پر اپنے ہی ملک کی جماعتوں اورشہریوں کے بنیادی حقوق صلب کیے جائیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی رفاہی و فلاحی سرگرمیاں روکنے سے ملک بھر میں لاکھوں افرادمتاثر ہونگے۔ جماعۃ الدعوۃ ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ملکی سا لمیت کے خلاف ہے۔ بھارتی و امریکی ڈکٹیشن پر جماعۃالدعوۃ کے تعلیمی ادارے، ایمبولینسیں، ڈسپنسریاں اور دیگر اثاثہ جات پر قبضہ کرنا صریح ظلم اور زیادتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر