حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے عاری ہیں،سیف الدین کھوسہ

حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے عاری ہیں،سیف الدین کھوسہ

دراہمہ(نامہ نگار) سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان نے سینئر رہنما طارق خان جتوئی کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے کرپشن معاشی دہشت گردی ہے کرپشن کرنے والے آدم خور ہیں جو انسان کو نہیں انسانیت کو نگل رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب اور اپر پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے دعویداروں نے غریب عوام سے دووقت کی روٹی چھین لی،(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کا حساب دینا ہو گا باشعور عوام میاں برادران کو اب احتساب کے بغیر بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی لودھراں الیکشن میں جیت کی کوئی حیثیت نہیں ہے الیکشن میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا عام آدمی محرومیوں کی تصویر بنا ہوا ہے موجودہ حکمرانوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کر سکیں۔ بلکہ حکمران عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر طاہر جتوئی ، میاں فیاض احمد قریشی، میاں آصف قریشی و دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر