یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مالی نقصان پہنچانے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مالی نقصان پہنچانے والے ملازمین کیخلاف کارروائی ...

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کو مالی نقصان پہنچانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزارت صنعت و پیداوار حکام نے متعلقہ افسران کو جاری کردہ ہدایات میں بتایا ہے کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ملک بھر میں متعدد کاروباری ادارے یوٹیلٹی (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

سٹورز کارپوریشن ملازمین سے ساز باز کر کے متعلقہ حکام کو بتائے بغیر یوٹیلٹی سٹورز پر براہ راست مختلف اشیاء فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو شدید مالی استحصال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ملازمین کا مذکورہ اقدام یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے قوانین کی خلاف ورزی اور جرم ہے لہٰذا اس ضمن میں اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ جرم کا ارتکاب کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکریوں سے برخاست اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر