عوام جمہوریت دشمنوں کو ناکام و نامراد بنائیں گے،شیر علی گورچانی

عوام جمہوریت دشمنوں کو ناکام و نامراد بنائیں گے،شیر علی گورچانی

جام پور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ جس عوام نے چارچار ماہ کے پیڈدھرنوں ٗ تمام تر سازشوں اوریکطرفہ ٹرائل کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو وقت سے پہلے ختم گھر بھیجنے کے ایجنڈے کا ناکام بنایا وہی عوام 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر (ن)کو لیگ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ منتخب کرکے جمہوریت دشمن قوتوں اور ان کے گماشتوں کو(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

ناکام ونامراد بنائیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار اپنے دورہ جام پور کے دوران اپنی رہائش گاہ ’’گورچانی ہاؤس‘‘ جوہرٹاؤن میں صحافیوں کے وفدسے گفتگو ٗحاجی پور ٗ لعل گڑھ ٗ فاضل پوراورہڑندمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ بے وقوف خان جمہوریت دشمن قوتوں کا لے پالک اور گماشتہ ہے جس نے پیڈ دھرنوں کے ذریعہ پاکستان کی معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا تاثر دے کر انہیں ملک سے چلے جانے پر مجبور کیا لیکن اس کے باوجود حکومت نے محض وفاق اور پنجاب کے زور پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے ٗ دہشتگردی کے قلع قمع اور لڑکھڑاتی معیشت کو ٹریک پر لانے سمیت 90فیصد اہداف حاصل کرلیئے ہیں۔لودھراں کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے بے وقوف خان اور اس کی ٹیم کی خواہش پر پانی پھیر دیا ہے ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے لغاری اور دریشک سرداروں کا نام لئے بغیر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ساٹھ سالوں سے ایک دوسرے کو عوام دشمن اور کرپٹ قرار دینے والے سردار میرے مقابلہ میں اکٹھے ہورہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر