بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ کا حکومتی وعدہ 3ماہ بعد بھی پورا نہ ہوسکا

بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ کا حکومتی وعدہ 3ماہ بعد بھی پورا نہ ہوسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر)بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ کا حکومتی وعدہ 3ماہ کے بعد بھی پورانہ ہو سکا۔ بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔تفصیل کے مطابق وزارت توانائی نے گزشتہ سال دسمبر میں زیرولوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا جو 3ماہ کے بعد بھی پورا نہیں کیا گیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز بھی ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی گئی دوسری جانب سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کئے رکھا ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی ۔ صبح اکثر طلبا وطالبات ‘سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہو گئے ۔صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس صورتحال کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر