ووٹ کی طاقت کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے،نورالحسن تنویر،احسان الحق باجوہ

ووٹ کی طاقت کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے،نورالحسن تنویر،احسان الحق باجوہ

چشتیاں (نمائندہ پاکستان)متحدہ عرب امارات مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری نورالحسن تنویر اور صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ ووٹوں کی طاقت سے ہی حکومت تبدیل ہوتی ہے۔ جبکہ میاں نواز شریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کر کے ان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی ۔ مگر ان کی مقبولیت کم نہ ہوئی۔ بلکہ عوامی عدالت نے فیصلہ ان کے حق میں دے دیا۔ جبکہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے لودھراں کی عوام نے ثابت کر دیا کہ عوام کام کرکے دکھانے والوں اور عملی طور پر ثابت کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ووٹ کی طاقت کاتقدس پامال نہ ہونے دیں گے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ملک خلیل الرحمن جاوید ایڈووکیٹ ،ملک عدیل، ملک تنزیل ، ملک رحمن گل کی جانب سے ان کے اعزاز دیے گئے پر تکلف عشائیہ کے موقع پر کیا۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا علی اختر نے انجام دیے۔ قبل ازیں رئیس بلدیہ چوہدری عبدالرزاق رامے نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں ڈرگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شیخ محمد یونس جاوید ، ڈسٹرکٹ ضلعی بیت المال کے چیئرمین چوہدری احسن مرتضے ایڈووکیٹ کے علاوہ صحافیوں تاجرروں وکلاء اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...