ڈرامے بازوزیراعلیٰ بتائیں،کینسر ہسپتال بنانے سے کس نے روکا،نتاشہ دولتانہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ‘ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات وسابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ ‘ضلعی صدر مظفرگڑھ انجینئر ملک بلال احمد کھر ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن غلام ےٰسین خان گوگانی ‘ملک صابر حسین آرائیں‘ملک وقاص الحسن پتل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران اپنے تیس برسوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کرسکے اور ان کی وجہ سے ملک کے کارخانے بند ہو چکے ہیں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں سرکاری ملازمین کی 5برسوں سے تنخواہیں نہیں بڑھی ہیں پاکستان کا کسان بدحالی کا شکار ہو چکا ہے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہو چکا ہے ‘شہباز شریف کا یہ کہنا کہ عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو وہ کینسر ہسپتال بنائیں گے ‘عوا م کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ‘ڈرامے باز وزیراعلیٰ بتائیں کہ گزشتہ تیس سال سے ان کا خاندان پنجاب کے اقتدار پر قابض رہا ہے ان کو ہسپتال بنانے سے کس نے روکا تھا ‘عوام باشعور ہوچکی ہے ان کی باتوں میں کبھی نہیں آئیں گے‘ایک طرف عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف حکومت کے شاہانہ طور طریقے اور کرپشن ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ‘حکومتی کرپشن نے پورے معاشرے پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔
نتاشہ دولتانہ