منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر4سب انسپکٹرز سمیت 12پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر4سب انسپکٹرز سمیت 12پولیس ...

ملتان (خبر نگار خصو صی) ا یڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر4سب انسپکٹر وں سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارانٹ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

گرفتاری جاری کر تے ہو ئے ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کر کے کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیافا ضل عدالت نے تھانہ مخدوم رشید میں درج مقدمہ سرکار بنام خلیل حسین میں سب انسپکٹر محمد احمد حسین ،اے ایس آئی خا دم حسین،ہیڈکانسٹیبل محمد اقبال کو 26 فروری کو ۔تھا نہ بستی ملوک کے منشیات کے مقدمہ سر کار بنام لیا قت حسین میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر محمد شفیح ، محرر محمد وقاص ، کانسٹیبل خضر حیات، محمد نو ید اور محمد الطاف حسین 22 فروری تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمدانورمیں سب انسپکٹر وں محمد عارف اورغلام مصطفی ،اے ایس آئی محمداصغراورمحمدسلیم،ہیڈکانسٹیبل نیک محمدکو 26 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...