بیروزگاروں کیلئے خوشخبری ،پنجاب حکومت کے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے 750ملین روپے جاری

بیروزگاروں کیلئے خوشخبری ،پنجاب حکومت کے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے 750ملین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (میر بشارت حسین سے)آزاد کشمیر کے دس اضلا ع کے بے روزگار اور چھوٹے کاروبار سے وابسطہ افراد کے لیے خوشخبری ،حکومت پنجاب کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے 750.000ملین روپے کی رقم ریلیز کر دی گئی ۔یہ رقم آسان شرائط پر بلا سود قرضہ کے ذریعہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افرادکو عرصہ 5 سال میں بطور قرضہ دی جا ئے گی ۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور میسرزاخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ذریعہ آزاد کشمیر میں بے روزگار اور چھوٹے کاروبار سے وابسطہ افراد کو بطو ربلا سود قرضہ انکی دہلیز تک پہنچائی جا ئے گی ۔جس ے نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔جس کے اُن کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔حکومت پنجاب کی جانب سے یہ رقم آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کر نے پر وزیر صنعت وتجارت /آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آزاد خطہ کے عوام سے والہانہ محبت سے تشبیح دی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس بلا سود قرضہ کی فراہمی مارچ ،2018 ء سے شروع ہو جا ئے گی ۔ سماجی حلقوں نے آزاد حکومت کی بے روزگاری خاتمہ اورلوگوں کی آمدن میں اضافہ کے وویژن اور حکومت پنجاب کے علاوہ وزیر صنعت وتجارت/آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور میسرز اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا ہے ۔