شریف برادران کی لودھراں آمد، لیگی کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

شریف برادران کی لودھراں آمد، لیگی کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

لودھراں (آئی این پی ) شریف برادران کی لودھراں آنے کی خوشی میں لیگی کارکنوں نیڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ ہفتہ کو ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ(ن)کی اعلی قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 6 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا جبکہ شرکا کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگادی گئیں ۔ لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے لودھراں آنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

مزید : کراچی صفحہ اول