عوامی خدمت ہمارا شیوہ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دلی سکون ہوتا ہے،آصف سعید

عوامی خدمت ہمارا شیوہ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دلی سکون ہوتا ہے،آصف سعید

چوک میتلا(نامہ نگار) وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس نے بستی جہا نگیر شاہ موضع صاحب علی میں بجلی کا افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر یوسی68کے چیئر مین چوہدری محمد اعظم وائس چیئر مین محمد ناصر خان کھچی بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس نے بجلی افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حدمت ہمارا شیوہ ہے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل سے دلی سکون ہو تا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ترقیاتی کا موں کی بدولت منیس گروپ اور مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں رچ بس گئی ہے اور آپ لوگوں کی محبتوں کا اندازمزید ترقیاتی کاموں کی طرف دل کو مائل کر دیتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ آئندہ الیکشن میں آپ کی محنت محبت مہربانی سے کامیاب ہو کر علاقے میں مذید ترقیاتی کا موں اور منصوبہ جات کے جال بچھادیں گے اس موقع پرجنرل کونسلر سردار یامین ڈوگرچوہدری شبیر بٹ سردار ارشاد احمد ڈوگر سردار اکبر ڈوگر بابا سردار جٹ چوہدری سعید جٹ ملک فاروق کھوکھر جنرل کو نسلر رانا ظفراللہ حیدر جمال میتلا ایڈووکیٹ نظام اللہ پاندہایڈووکیٹ ملک حافظ طارق سمرا صادق سمرا اطہر جاوید رانا رانا محمد امجدرانا سراج یعقوب رندھاواو سینکڑوں کی تعدادمیں شرکاء موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...