ڈیرہ غازی خان،ٹرائبل ایریا میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی ،3مبینہ دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان کی تحصیل ٹرائیبل ایریا کے علاقہ تھانہ کشوبہ میں سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی ، مبینہ دہشتگرد ہلاک، علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا جبکہ کارروائی کے نتیجہ میں مارے گئے دہشتگردوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کردی گئیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کے پہاڑی سلسلہ تھانہ کشوبہ کے علاقہ میں حساس اداروں نے انٹیلی جنس بیس پر سرچ آپریشن شروع کیا جس پر دہشتگردوں نے سرچنگ پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں تین دہشتگرد مارے گئے جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے جبکہ مارے جانیوالے مبینہ دہشتگردوں کے قبضہ سے راکٹ لانچر سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سر آپریشن تیز کردیاگیا جبکہ دہشتگردوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کردی گئیں اس سلسلہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔
دہشتگرد ہلاک