ہفتہ صحت کا انعقاد خوش آئند،عوام میں شعور پیدا ہوگا،حماد نواز

ہفتہ صحت کا انعقاد خوش آئند،عوام میں شعور پیدا ہوگا،حماد نواز

مظفرگڑھ،خانگڑھ ( بیورو رپورٹ ،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے صحت عامہ کے حوالہ سے " ہفتہ صحت "کا انعقاد قابل تحسین ہے ا یسی سرگرمیوں سے عوام الناس میں حفظان صحت سے متعلق شعور بیدار ہوا ہے یہ بات مقامی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے ضلعی ہیڈ کوارٹر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہسپتال مظفرگڑھ میں ہفتہ صحت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو بھی ان کے ہمراہ تھے، سی ای اوصحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کہا کہ ہفتہ صحت کے ثمرات عا م آدمی تک پہچانا اہم چیلنج ہے انشاء اللہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ا نیس سے چوبیس فروری تک صحت عامہ کے حوالہ سے بائیس مراکز صحت بشمول ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوسرا ہفتہ صحت کا انعقاد کیا جائیگا جس کے تحت عوام الناس کی صحت کا جائزہ لیا جائیگا اس سلسلہ میں ہر سینٹر پر آٹھ سکریننگ ڈیسک قائم کئے جائیں گے ڈیسک نمبر ایک رجسٹریشن ،دوسرا جسمانی خدوخال کے معائنہ ،تیسرا بچوں کے معائنہ و و ویکسینیشن ، چوتھا پھیپھڑوں کی صحت کے معائنہ، پانچواں خون کے معائنہ ،چھٹا معالج سے مشاورت اور علاج سے متعلق تجاویز،ساتواں ٹی بی کی تشخیص ،اٹھاواں حاملہ خواتین کے معائنہ کیلئے مختص ہو گا مریضوں کیلئے مفت ادویات خواتین اور بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنا ئی جائیگی ا سکے لئے اضافی ادویات ویکسین اور دیگر لو جسٹک مہیا کر دی گئی ہیں سکریننگ کے نتیجہ میں یرقان ٹی بی ایڈز اور دیگر متعدی بیماریوں میں ملوث مریضوں کو مزید ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیلئے ضلعی ہسپتال ریفر کیا جائیگا جہاں انکو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی علاوہ ازیں ان مراکز صحت اور یونین کونسل کی سطح پر ماں بچے کی صحت کے حوالہ سے سکولوں کچی آبادیوں جاکر والدین کو بچوں میں اسہال سے بچاؤ اور تدابیرو علاج معالجہ سے متعلق آگاہ کیا جائیگا ساتھ ہی بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات پیٹ کے کیٹروں سے پاک کرنے کی ادویات خوراک کی کمی کی نشاندہی غذائی سپلیمنٹ اور حاملہ خواتین کو فولاد کی گولیاں مفت فراہم کی جائیں گی ہفتہ کے اختتام پر ہر مرکز صحت پر بچوں میں صحت مقابلہ منعقد کیا جائیگا اور صحت مند بچوں کو تحائف بھی دئے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...