لوگوں کو ہنسانے والا منا لاہور ی سب کو رلا گیا ، مریم اورنگزیب

لوگوں کو ہنسانے والا منا لاہور ی سب کو رلا گیا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مطلوب الرحمن عرف منا لاہوری آج سب کو رلا گیا ہے۔ مداح ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے‘ منا لاہور ی نے فنی سفر میں بھرپور صلاحیتوں سے شاندار کردار انجام دئیے۔ ہفتہ کو مریم اورنگزیب نے معروف فنکار مطلوب الرحمن عرف زکوٹا جن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منا لاہور ی نے بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی، زکوٹا جن کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ مریم اورنگزیب نے مرحوم کی مغفرت اور لوحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...