مختلف واقعات میں ٹرینوں کی زد میں آکر 3افراد دم توڑ گئے

مختلف واقعات میں ٹرینوں کی زد میں آکر 3افراد دم توڑ گئے

ملتان،وہاڑی(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)خاتون سمیت تین افراد مختلف واقعات میں خیبر میل،فرید ایکسپریس اور ساندل ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے،ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ریلوے ملتان ڈیژن میں واقع گیلے وال کے قریب لائن عبور کرتے ہوئے نامعلوم شخص کراچی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سے آنے والی خیبر میل کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دوسرا شخص جنگ اور ٹھٹھہ مال کے درمیان ساندل ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نامہ نگار کے مطابق پیپلز کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب 65 سالہ خاتون فرید ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق،خاتون کی شناخت حاجرہ بی بی کے نام سے ہوئی،خاتون پیپلز کی کی رہائشی تھی،ریلوے لائن کراس کر کے بیٹی کے گھر جا رہی تھی،ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر