قاہرہ میں منعقد ہونیوالی3روزہ بین الا قوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے4مارچ تک درخواستیں طلب

قاہرہ میں منعقد ہونیوالی3روزہ بین الا قوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے مصر کے شہر قاہرہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

خواہشمندوں سے 4مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔ تفصیل کے مطابق ٹی ڈی اے پی کی جانب سے 14 تا 16 اپریل مصر کے شہر قاہرہ میں منعقدہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’میڈیکونیکس‘‘ میں شرکت کے خواہشمندوں سے 4 مارچ 2018ء تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ تجارتی نمائش میں ہسپتال ٹیکسٹائل و فرنیچر، فارماسویٹیکل، سرجیکل و ڈینٹل آلات اور ہیلتھ کیئر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر