آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دیں گے :امیر مقام

آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دیں گے :امیر مقام

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ ٗ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(نواز)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ اورہر ہ پور میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جلسوں اورلودھراں کے ضمنی انتخابات میں ووٹ کے تقدس کے بحالی کے بعد کے بعدآج شانگلا فلک بوس پہاڑوں نے نوازشریف کی صداقت کاثبوت دیدیاہے۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ پہاڑوں سے نکلے ہوئے سمندردیکھ کے خواب کی مانندلگ رہاہے جس پرتمام لوگوں کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں،عوام کاجذبہ اس بات کی عکاسی کررہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔انھو ں نے کہاکہ اس جذبے کی راہ میںآنے والے سارے مخالفین جاگ کی طرح بہہ جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انھو ں نے شانگلہ کے علاقے بیرے پورن اورمارتونگ خاص میں بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ انشاء اللہ مرکزکیساتھ ساتھ تمام صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت بنے گی،شانگلہ کے عوام نے سیاست میںآنے کے بعدہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرایاہے ،شانگلہ میںآج عوام کاٹھاٹھیں مارتاسمندردیکھ کر 16 سال قبل وقت کی یادآگیاہے۔انھو ں نے کہاکہ شانگلہ کے عوام کیساتھ اٹوٹ رشتہ اورانشاء اللہ جوزندگی بھرجوڑارہیگا،ہرمشکل میں شانگلہ کے عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑارہاخواہ وہ سیلاب ہوں،زلزلہ یادوسرے قدرتی آفات،شانگلہ کے عوام کی بلاامتیازخدمت کیلئے پہلے بھی ہمہ وقت حاضرتھااورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ یخ تنگی سے مارتونگ تک شانگلہ کے عوام نے جگہ جگہ انجینئرامیرمقام کافقیدالمثال استقبال کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول