کراچی ،راؤ انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

کراچی ،راؤ انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

کراچی(کرائم رپورٹر)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسرراؤانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔راؤ انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔راؤانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول